18 مئی، 2023، 4:34 PM

ایران کے خلاف گروپ سیون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے اعلامیے کی مذمت

ایران کے خلاف گروپ سیون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے اعلامیے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گروپ سیون کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کے اعلامیے کی مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم گروپ سیون اور اس کے اجلاس کے میزبان سے جو پرانے اور متروک طریقے سے اپنے مطالبات ہم پر تھوپنا چاہتے ہیں، کہتے ہیں کہ وہ اس قسم کے بےبنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں پر کہ جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں، عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں اپنے افسوس ناک طرزعمل کو روکیں۔

ناصر کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ گروپ سیون کے ارکان کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں پر مبنی اقدامات میں ساتھ دینے اور یکطرفہ اورغیرمنصفانہ موقف کی تائید کرنے کے بجائے ایرانی عوام اور عالمی برادری کےسامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گروپ سیون کے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں نے جاپان میں اپنے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر اس اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں ایران کے مالی ذرائع کے بارے میں بےبنیاد دعوے کیے تھے۔

News ID 1916559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha